ایران پر اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بنگلہ دیش

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے تازہ ترین فوجی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو ظالمانہ اقدام اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات پر فضائی حملہ، کن مقامات کو ہدف بنایا گیا؟

جمعے کے روز وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں بنگلہ دیش نے پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس طرح کی جارحیت علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی جس کے ممکنہ طور پر دور رس نتائج ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمنی کا یہ صریح اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے ساتھ ساتھ ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔

بنگلہ دیش نے فریقوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ایران پر اسرائیلی حملہ: فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

حکومت نے اقوام متحدہ اور وسیع تر عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت میں مربوط کارروائی کریں۔

“بنگلہ دیش اس بات پر زور دیتا ہے کہ پائیدار امن کے حصول کے لیے سفارت کاری اور باہمی احترام ہی واحد قابل عمل راستہ ہے”۔

جماعت اسلامی کی جانب سے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور سابق رکن پارلیمنٹ پروفیسر میاں غلام پرور نے جمعے کے روز تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے ایران میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی جس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سربراہان سمیت متعدد جوہری سائنسدان شہید ہوئے۔ انہوں نے افسوسناک جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: جب تک خطرہ ختم نہ ہو جائے، ایران پر حملے جاری رہیں گے: اسرائیل

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 13 جون بروز جمعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے کے قریب اسرائیلی فوج نے ایرانی دارالحکومت تہران میں بیلسٹک میزائل فیکٹریوں سمیت اہم جوہری اور فوجی مقامات پر تباہ کن فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ان حملوں میں شہید ہونے والے تمام افراد کی المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی جارحیت پر ایران کا انتباہ: ‘صیہونی حکومت کو بھاری قیمت چکانا ہوگی’

انہوں نے مزید کہا کہ میں مرحوم کی ارواح کی مغفرت اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ انہیں شہدا کے طور پر قبول فرمائے، اللہ تعالیٰ ان کے تمام اعمال صالحہ کو قبول فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے غمزدہ خاندانوں، عزیزوں اور ساتھیوں کو صبر و استقامت عطا فرمائے، آمین۔

مزید پڑھیے: اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایرانی سپریم لیڈر کا خطرناک بیان

پروفیسر غلام پرور نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران کی حکومت اور عوام جلد ہی اس عظیم نقصان پر قابو پالیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی