سندھ کے بجٹ برائے سال 26-2025 میں کراچی کے لیے کن منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے؟

جمعہ 13 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 26-2025سندھ کے بجٹ 26-2025 میں کراچی کے میگا منصوبوں کے لیے 21 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بجٹ : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد، پنشن میں 8 فیصد اضافہ

سڑکوں کی مرمت، سیوریج اور پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کےلیے رقوم مختص کی گئی ہیں۔ کراچی میں شہری ٹرانسپورٹ کو وسعت دی جائے گی اور ڈیجیٹل گورننس کے لیے بھی کئی اقدامات کیے جائیں گے۔

کراچی میں فراہمی آب کی سکیموں کے لیے 8866 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، آئندہ مالی سال کراچی میں 333 پرائمری اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی تجویز ہے اور سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی حاضری ڈیجیٹائز کرنے کا منصوبہ بھی بجٹ میں شامل ہے۔

جائیکا کے تعاون سے 20 گرلز پرائمری اسکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 537 ملین بجٹ میں تجویز کیے گئے ہیں۔

اگلے مالی سال میں ایک لاکھ 40 ہزار سولر ہوم سسٹم تقسیم کیے جائیں گے، کلک منصوبے کے تحت کراچی میں 21074 ملین خرچ کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے: صوبہ سندھ کے بجٹ سال 2025-26 میں عوام کے لیے خاص کیا ہے؟

کراچی میں شہری ٹرانسپورٹ کو وسعت دی جائے گی اور پاکستان کی پہلی 50 الیکٹرک بسیں کراچی میں متعارف کرائی جائیں گی۔ کراچی میں اگست 2025 تک مزید 100 بسیں شامل کی جائیں گی۔

کراچی کے بی آر ٹی منصوبوں میں پیشرفت اور یلو لائن بھی بجٹ میں شامل ہیں جبکہ ریڈ لائن پر 50 فیصد سے زائد کا مکمل منصوبہ شامل ہے۔ کراچی سیف سٹی پروجیکٹ میں اے آئی کیمروں اور کوریج میں وسعت کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ کورنگی کاز وے پل اور شاہراہ بھٹو کی بہتری کے لیے اقدامات بھی بجٹ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں صحت کا بجٹ کہاں کہاں لگے گا؟

تاریخی مقامات کی بحالی اور کاروباری علاقوں کی بہتری کی اسکیمیں بھی بجٹ میں رکھی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ