ایران کے قومی پیڈل ٹیم کے معروف کھلاڑی پارسا منصور جمعہ کی صبح اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہو گئے۔
یہ حملے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں پر کیے گئے جن میں کئی فوجی افسران، سائنسدان اور عام شہری بھی جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کے نئے آرمی چیف جنرل امیر حاتمی کون ہیں؟
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارسا منصور 13 جون کی صبح تربیتی سیشن کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ حملے کی زد میں آ کر شہید ہو گئے۔ وہ ایران میں پیڈل کھیل کے ابھرتے ہوئے ستارے اور ایک محنتی کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے تھے۔

ایرانی ٹینس فیڈریشن اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے پارسا منصور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں سے تعزیت کی ہے۔
پارسا منصور کو ان کی لگن، جذبے اور کھیل سے محبت کے باعث نوجوانوں کے لیے ایک مثال سمجھا جاتا تھا۔














