مسلم دنیا اسرائیل کیخلاف متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتِ حال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جیسے ایران کو نشانہ بنایا ہوا ہے مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم دنیا کو متحد ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد وہاں جاری جنگ کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

خواجہ آصف کے مطابق ایران سے صدیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں، اسرائیل نے جس طرح ایران کو ہدف بنایا ہے، اس پر انہوں نے خبردار کیا کہ  اگر مسلم دنیا اس ظلم پر متحد نہ ہوئی تو ایک ایک کر کے سب کی باری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، اقوام متحدہ سے فوری اقدام کا مطالبہ

وزیر دفاع نے تجویز دی کہ او آئی سی کا فوری اجلاس بلایا جائے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ ایک مضبوط اور مشترکہ پیغام دیا جا سکے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت لازم ہے کہ اس سنگین صورتحال میں کوئی سبقت لی جائے، انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم کا فوری اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی تاکہ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کی جا سکے،  انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف متحد ہو کر ہی مؤثر جواب دیا جا سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم دنیا میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف وہ آواز نہیں اٹھ رہی جو اٹھنی چاہیے، جبکہ مغربی دنیا میں اس ظلم پر آواز بلند ہو رہی ہے،  انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کے ضمیر سوئے ہوئے ہیں، جبکہ مغربی دنیا کے ضمیر جاگے ہوئے نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے اسرائیل پر حملے کے لیے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے کی خبر مسترد کردی

اپنے خطاب کے دوسرے حصے میں خواجہ آصف نے ملکی تاریخ کے بعض اہم واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بنیان مرصوص کی پالیسیوں سے ہمیں عالمی سطح پر فائدے اور عزت ملی، لیکن ابھی نندن کے معاملے پر اُس وقت کے آرمی چیف اور وزیراعظم نے قومی وقار کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب بھارت کیخلاف ہم نے 24 گھنٹوں میں سرینڈر کیا، تب سمجھوتہ ہم نے کیا، لیکن جواب بھی ہم نے دیا، انہوں نے پاکستان کے نوجوانوں، فوجیوں، اور سائبر واریئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس حوصلے اور بہادری کا مظاہرہ انہوں نے کیا، اس پر ہمیں قیامت تک فخر رہے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملکی معیشت میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خزانہ کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری جی ڈی پی جو منفی میں تھی، اب 2.7 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر حملہ، پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کے لیے نئی ہدایات جاری

’جو ملکی معیشت کے استحکام کی واضح علامت ہے، ساری دنیا کو ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد حاصل ہوا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے، اور قوم میں ایک نئی امید اور حوصلہ پیدا ہوا ہے۔‘

انہوں نے اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 25 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جو معیشت میں استحکام کی علامت ہے۔

خواجہ آصف نے ماضی میں آئی ایم ایف کو خطوط لکھنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے قومی مفاد کے خلاف بین الاقوامی اداروں کو پاکستان کے خلاف خطوط لکھے۔

مزید پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ پاکستان کو کس طرح سے متاثر کرسکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ملک سب سے مقدم ہے، کوئی بھی فرد یا رہنما ملک سے بڑا نہیں ہوسکتا، ساری سیاست کا محور کسی ایک شخص کو بنا دینا حب الوطنی نہیں بلکہ خودغرضی ہے۔

انہوں نے تاریخی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید ہوگئے، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی قائم ہے۔ مسلم لیگ کے کئی لیڈر منظرِ عام سے ہٹ گئے، لیکن جماعت آج بھی زندہ ہے۔

خواجہ آصف نے سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تعلق ملک سے رکھنا چاہیے، نہ کہ کسی فرد سے۔ سیاست میں نئی اور اندرونی سطح پر قیادت پیدا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کو ڈیڑھ سال ہو چکا ہے، لیکن اب بھی نتائج پر واویلا کیا جا رہا ہے حالانکہ تمام الزامات بے بنیاد ثابت ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل اتنا طاقتور کیسے ہوا؟ اسرائیل ایران جنگ میں امریکا کا کردار؟ پاکستان بھی خطرے میں؟

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہاں کہا گیا کہ ہمارے پاس جنگ کے لیے تیل نہیں، کہا گیا کہ بارود کی کمی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

رافیل طیارہ گرانے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رافیل کو کون سے میزائلوں اور گولوں سے گرایا گیا، یہ ہماری صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ’افواج پاکستان نے ہر موقع پر سیسہ پلائی دیوار بن کر ملک کا دفاع کیا، اور افواج کو گالیاں دینے والے اب قوم کے سامنے پہچانے جا چکے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کا ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر حملہ، حیفا میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل کا ایران پر ایک اور بڑا حملہ کرنے کا اعلان، نیتن یاہو کی سنگین دھمکیاں

پاکستان نے شہریوں کے لیے ایران کے سفر سے متعلق ہدایات جاری کردیں

روس ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، ولادی میر پیوٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو

کراچی اور احمد آباد طیارہ حادثے میں کیا چیزیں ایک جیسی تھیں؟ ظفر مسعود نے بتادیا

ویڈیو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، ایران اسرائیل جنگ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسرائیل اتنا طاقتور کیسے ہوا؟ اسرائیل ایران جنگ میں امریکا کا کردار؟ پاکستان بھی خطرے میں؟

مظفرآباد کا رتا قلعہ، ساڑھے 400 سال پرانا تاریخی ورثہ

کالم / تجزیہ

ڈاکٹر کون سا؟(دوسرا حصہ)

ایران اسرائیل جنگ بتائے گی پاکستان کیوں زندہ باد

’آپ مہدی حسن جیسی آواز کہاں سے لائیں گے‘