کِیا اسٹونک EX کی ری لانچ، نئی قیمت سامنے آ گئی

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کِیا موٹرز پاکستان نے اپنی گاڑی اسٹونک EX کو دوبارہ متعارف کرا دیا ہے، جس کی نئی قیمت 47 لاکھ 67 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل کمپنی نے اسی ماڈل کی قیمت میں نمایاں کمی کی تھی، اور پھر کچھ عرصے بعد قیمت میں اضافہ کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے صارفین خاصے حیران اور بعض پریشان بھی نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا اسٹونک کی بکنگ اب مزید آسان، کتنے پیسے دیکر گاڑی حاصل کی جاسکتی ہے؟

کئی صارفین نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا۔ کچھ کا کہنا تھا کہ وہ آلٹو سے اسٹونک میں اپ گریڈ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں گاڑی کی دوبارہ فروخت (ری سیل ویلیو) پر تحفظات ہیں۔

ایک صارف نے بتایا کہ اسٹونک ہائی وے پر 16 سے 17 کلومیٹر فی لیٹر مائلیج دیتی ہے جو کہ ایک اچھا اوسط ہے۔

تاہم کچھ لوگوں نے شکایت کی کہ جب وہ گاڑی خریدتے ہیں تو قیمت کچھ اور ہوتی ہے اور جب بیچتے ہیں تو قیمت کافی کم ہو جاتی ہے، جس سے مالی نقصان ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا نے مزید 2 گاڑیوں کا رعایتی قسطوں پر حصول کیسے ممکن بنادیا؟

یاد رہے کہ اپریل 2024 میں کِیا نے اسٹونک EX+ کی قیمت میں 15 لاکھ روپے کی بڑی کمی کرتے ہوئے اسے 47 لاکھ 67 ہزار روپے پر لے آیا تھا۔ تاہم جولائی میں اسی گاڑی کی قیمت بڑھا کر 55 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی، جس سے مارکیٹ میں ایک بار پھر بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

صارفین کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ کمپنی کی تجارتی حکمت عملی ہے یا کسی بڑے حکومتی یا اقتصادی فیصلے کا نتیجہ؟

بہت سے لوگ اب خریداری سے پہلے سوچ بچار میں لگے ہوئے ہیں اور مارکیٹ کے استحکام کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں کوئی بڑا مالی نقصان نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد حادثہ، جج کے کم عمر بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 جوان لڑکیاں جاں بحق

عمران خان کی رہائی کے لیے موٹروے کو صوابی کے مقام پر بند کیا جائے گا، احمد خان نیازی

سری لنکا کے لیے پاکستان کی انسانی امداد تاخیر کا شکار، بھارت کی جزوی کلیئرنس غیر مؤثر

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹس نامزد

جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں پیش رفت، ایچ ای سی کے ذریعے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟