پنجاب میں خواتین کی خودمختاری کے لیے پروگرام ’شی ونز‘ کامیابی کے ساتھ جاری

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں خواتین کی خودمختاری کے لیے پروگرام ’شی ونز‘ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں خواتین کی مالی خودمختاری کے لیے ڈیجیٹل وژن پر مبنی ‘SheWins’ پروگرام  کامیابی کے ساتھ بھرپور انداز میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے این سی ایس ڈبلیو اور پی پی اے ایف میں معاہدہ

پروگرام کو صوبے بھر میں خواتین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور یہ اقدام خواتین کی معاشی خودمختاری کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے شروع کیے گئے اس پروگرام کے ذریعے خواتین کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں میں تربیت دی جا رہی ہے، جن میں ای کامرس، سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور کانٹینٹ کریئیشن شامل ہیں۔

پنجاب بھر کے صنعت زار مراکز کو جدید اسکلز ٹریننگ سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا ہے، جہاں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہنر اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کی جارہی ہے، ساتھ ہی ویمن ڈویلپمنٹ سینٹرز میں طالبات کو قانونی رہنمائی، قیادت کی تربیت اور محفوظ تعلیمی ماحول مہیا کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی جانب سے خواتین میں ملازمت کے لیٹرز کی تقسیم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ’پنجاب کی بیٹیوں کو جینے، سیکھنے اور آگے بڑھنے کا پورا حق حاصل ہے۔ وہ اب صرف خواب نہیں دیکھتیں بلکہ اُنہیں پورا کرنے کا ہنر بھی رکھتی ہیں، یہی ہماری کامیابی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

منڈی بہاؤالدین: ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران ہیلتھ ورکر پر تشدد، مقدمہ درج

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی