پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر تہنیتی پیغامات جاری

اتوار 15 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا ہے، جب کہ دفتر خارجہ نے بلغاریہ کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تاریخی سنگ میل پاکستان اور بلغاریہ کے درمیان دہائیوں پر محیط خوشگوار، دوستانہ اور پائیدار تعلقات کا مظہر ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بلغاریہ کے وزیر خارجہ جارج جارجیو نے خصوصی پیغامات کا تبادلہ کیا، جن میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی کامیابیوں کو سراہا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بلغاریہ تجارت، تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں، تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟