علاقائی کشیدگی: پاکستانی فضائی حدود غیر ملکی ایئرلائنز کا متبادل راستہ بن گئی

اتوار 15 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور متعدد ممالک کی فضائی حدود کی بندش کے باعث کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اپنی پروازوں کا رخ پاکستان کی فضائی حدود کی جانب موڑ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمریٹس سمیت متعدد غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزارنا شروع کر دی ہیں، یہ پروازیں مغربی پاکستان کے راستے افغانستان، ترکمانستان، آذربائیجان، ترکی اور دیگر یورپی و ایشیائی ممالک کی جانب روانہ ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود فعال، ائیر ٹریفک معمول کے مطابق جاری

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود جاری تنازع کے باعث بند ہیں۔

اسرائیلی ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق، تل ابیب کا بین گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ مسلسل تیسرے روز بھی تمام پروازوں کے لیے بند رہے گا، اسرائیلی حکام نے بیرون ملک پھنسے ہوئے شہریوں کی واپسی کے لیے اندرونِ ملک ایئرلائنز کے ساتھ رابطے شروع کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کے ہنگامی اقدامات: فضائی حدود بند، بین الاقوامی پروازیں متاثر

اردن کی سول ایوی ایشن ریگولیٹری کمیشن نے سیکیورٹی صورتحال کا ازسرِ نو جائزہ لینے کے بعد اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس کے ساتھ یہ بھی واضح کیا ہے کہ پروازوں کی مکمل بحالی صرف اس وقت ہوگی جب حالات محفوظ ہوں گے۔

ادھر ایران نے بھی موجودہ کشیدگی کے پیشِ نظر اپنی فضائی حدود کی بندش میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے تک توسیع کر دی ہے، تاہم اسرائیل کی اردن اور مصر کے ساتھ زمینی سرحدیں تاحال کھلی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ