پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی، ایران و اسرائیل کے درمیان بھی جلد معاہدہ ہوگا : ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 15 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان امن ممکن ہے اور جلد ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ‘ پر اپنے دور صدارت کی خارجہ پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں بھی کئی دیرینہ تنازعات کو ختم کروا چکے ہیں، اور مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر امن قائم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روس ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، ولادی میر پیوٹن کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو

انہوں نے کہا ’ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ معاہدہ ہو کر رہے گا، بالکل ویسے ہی جیسے میں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارتی دباؤ کے ذریعے بات چیت کی راہ ہموار کی، دونوں رہنماؤں نے فوری فیصلے کیے اور معاملات رک گئے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پہلے دور صدارت میں سربیا اور کوسووو کے درمیان کشیدہ حالات جنگ کے دہانے پر تھے، لیکن ان کی مداخلت سے امن قائم ہوا۔

 ٹرمپ کے مطابق مصر اور ایتھوپیا کے درمیان نیل دریا پر بننے والے بڑے ڈیم کے معاملے پر بھی انہوں نے مداخلت کی اور فی الحال خطے میں امن قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور اردوان کا رابطہ، ایران اسرائیل کشیدگی پر تشویش کا اظہار

انہوں نے کہا کہ اسی طرح اسرائیل اور ایران کے درمیان بھی جلد امن ہوگا، اس وقت بھی اس حوالے سے کئی فون کالز اور ملاقاتیں جاری ہیں۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے شکایت کی کہ انہیں ان کوششوں کا وہ کریڈٹ نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ’عوام سب کچھ سمجھتے ہیں۔‘۔امریکی صدر نے آخر میں لکھا کہ ’مشرق وسطی کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل