ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا

اتوار 15 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا ہے۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے جون 2025 کے آغاز میں خاموشی سے ایک خفیہ آپریشن تیار کیا تھا، جس کا مقصد ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانا تھا۔

تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے واضح طور پر اس منصوبے کی مخالفت کی اور منظوری دینے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کو نشانہ بنانے کا عندیہ

امریکی صدر کا مؤقف تھا کہ ’کیا ایرانیوں نے کسی امریکی کو مارا ہے؟ نہیں۔ جب تک وہ ایسا نہیں کرتے، ہم ایران کی سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے کی بات بھی نہیں کریں گے۔‘

یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید کشیدگی جاری ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ایران کی جانب سے بھی جوابی میزائل حملے کیے گئے ہیں، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی، ایران و اسرائیل کے درمیان بھی جلد معاہدہ ہوگا : ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے جب سوال کیا گیا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے تو انہوں نے براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ ’ہم وہی کریں گے جو ہمیں کرنا ہوگا،امریکا کو بھی اپنے مفاد کو سمجھنا ہوگا۔‘

نیتن یاہو نے کہا کہ امریکی صدر سے بات چیت کی بہت سی غلط رپورٹس ہیں جوکبھی ہوئی ہی نہیں، میں ان باتوں میں پڑنے والا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر ایک اور بڑا حملہ کرنے کا اعلان، نیتن یاہو کی سنگین دھمکیاں

بین الاقوامی مبصرین اس واقعے کو ممکنہ طور پر بڑے پیمانے کی جنگ کو روکنے کی ایک اہم کڑی قرار دے رہے ہیں، کیونکہ اگر اسرائیل کی طرف سے ایران کی اعلیٰ قیادت پر حملہ کیا جاتا تو یہ براہِ راست جنگ میں بدل سکتا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملہ خارج از امکان نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل