چین نے ایران اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کریں تاکہ خطے کو مزید بدامنی سے بچایا جا سکے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جی آکُن نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ایسے اقدامات کریں جو کشیدگی میں کمی لائیں، خطے کو مزید انتشار سے بچائیں، اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور بات چیت کے صحیح راستے کی جانب لوٹنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں۔
مزید پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کی تو امریکی اڈے نشانہ بنیں گے، عراقی حزب اللہ کی امریکا کو دھمکی
یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیلی شہروں پر میزائل حملوں کے بعد اسرائیل نے ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جس سے خطے میں تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔