افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اہم پیش رفت، گوادر پورٹ پر دوسرا بحری جہاز کامیابی سے لنگر انداز

پیر 16 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علاقائی تجارت اور ٹرانزٹ سہولت کے حوالے سے گوادر پورٹ پر ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت دوسرا بحری جہاز  ایم وی اے ایس ایل روز کامیابی سے لنگر انداز ہوا۔

یہ جہاز آسٹریلیا کے ٹاؤنزویل بندرگاہ سے 20 ہزار میٹرک ٹن ڈی-ایمونیم فاسفیٹ یعنی ڈی اے پی کھاد لے کر گوادر پہنچا، اس سے قبل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت پہلا بحری جہاز ایم وی بیونڈ2 رواں برس 4 فروری کو گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیا ہے اور اس سے پاکستان کو کیا نقصان ہوا؟

موجودہ کھیپ کو ایگوین پرائیویٹ لمیٹڈ نے درآمد کیا ہے، جو گوادر پورٹ کو افغانستان کے لیے ابھرتے ہوئے ٹرانزٹ حب کی حیثیت دینے کی ایک اور علامت ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں یہ ترقی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اُس اہم فیصلے کے بعد ممکن ہوئی ہے، جس کے تحت افغان ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی کی شرط ختم کر دی گئی۔

اس پالیسی کا مقصد نہ صرف تجارت کو آسان بنانا ہے بلکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید مضبوط کرنا بھی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین گوادر پورٹ شاہ عرفان احمد کا کہنا تھا کہ ایم وی اے ایس ایل روز کی کامیاب برتھنگ اور تیز رفتار ان لوڈنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ گوادر پورٹ اب جدید اور مؤثر تجارتی سرگرمیوں کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں:افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پاکستان سے افغانستان جانے والی کن اشیا پر پابندی عائد کردی گئی؟

’افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں گوادر کا بڑھتا ہوا کردار نہ صرف پورٹ کی صلاحیت کا مظہر ہے بلکہ یہ پورے خطے کے لیے معاشی امکانات کا نیا دروازہ کھول رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ گوادر پورٹ نہ صرف افغانستان بلکہ وسطی ایشیا کے لیے بھی ایک قابلِ اعتماد تجارتی راستہ بنے۔‘

چیئرمین گوادر پورٹ نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں عالمی سطح پر سرمایہ کاروں اور تاجروں کے اعتماد میں اضافے کی غماز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ