کتنی مالیت کی جائیداد خریدنے پر قوت خرید ظاہر کرنی ہوگی؟

پیر 16 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ایک کروڑ روپے تک کی جائیداد خریدنے پر خریدار کو ایک کروڑ روپے ظاہر کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جائیداد کی منتقلی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی واپس لینے کا امکان

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر نے کہا ہے کہ متوسط طبقے کو ایک کروڑ روپے تک کی جائیداد خریداری سے پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آیا اس کے پاس اتنے پیسے ہیں بھی یا نہیں۔

بلال اظہر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بتایا کہ متوسط طبقے کو ایک کروڑ روپے تک کی جائیداد خریداری کی اجازت ہوگی لیکن اس کے لیے ایک کروڑ روپے ظاہر کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی مالیت کی جائیداد کی خریداری سے پہلے ایک کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کرنے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے خریدارکو ایف بی آر کے پورٹل پر اپنی تازہ ڈکلیئریشن بتانی ہوگی تاکہ رجسٹرارکو معلوم ہوجائے کہ خریدارکے پاس مطلوبہ رقم موجود ہے۔

مزید پڑھیے: بجٹ 26-2025: نان فائلرز سمیت کن دیگر افراد کے گرد گھیرا تنگ ہونے جارہا ہے؟

وزیر مملکت نے کہا کہ آئندہ مالی سال سے نان فائلرزجائیداد کی خریداری نہیں کرسکیں گے۔

اس موقعے پر چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت حد کو بڑھا سکے گی اور کم بھی کرسکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت