چینی شہری جلد از جلد اسرائیل چھوڑ دیں، چینی وزارت خارجہ کی ہدایت

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین نے اسرائیل میں موجود اپنے تمام شہریوں کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ ہدایات ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی اور ممکنہ بڑے پیمانے پر حملے کے خطرے کے پیش نظر جاری کی گئی ہیں۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم اپنے تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد اسرائیل سے نکل جائیں اور کسی بھی عوامی مقام پر غیر ضروری موجودگی سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیے چین کی ایران اور اسرائیل سے کشیدگی فوری کم کرنے کی اپیل

چین نے اسرائیل کے ایران پر حملوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران اسرائیل تنازعہ مزید شدت اختیار کرتا ہے تو سب سے پہلے مشرقِ وسطیٰ کے ممالک اس کے سنگین نتائج بھگتیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے بیجنگ میں لائیو پریس کانفرنس کے دوران کہا چین کو اسرائیل کے ایران پر حملوں پر شدید تشویش ہے، جو اچانک فوجی کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ایران اسرائیل جنگ میں مداخلت کی تو امریکی اڈے نشانہ بنیں گے، عراقی حزب اللہ کی امریکا کو دھمکی

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریقین فوری طور پر ایسے اقدامات کریں جو تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیں، تاکہ خطہ مزید بدامنی کا شکار نہ ہو۔ مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مشاورت کی راہ دوبارہ ہموار ہو سکے۔

گو جیاکن نے خبردار کیا کہ اگر ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ مزید پھیلتا ہے یا شدت اختیار کرتا ہے تو مشرقِ وسطیٰ کے ممالک سب سے پہلے متاثر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے سعودی ولی عہد کا ایرانی صدر سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت اور ایرانی عوام سے یکجہتی کا اظہار

چین کی طرف سے یہ تنبیہ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا بھر میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے عسکری تصادم پر خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور بڑی عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ سنجیدہ سفارتی اقدامات کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟