بنگلہ دیش نے بی ایس ایف کی جانب سے زبردستی سرحد پار بھیجے جانے والے جوڑے کو واپس انڈیا بھیج دیا

منگل 17 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) حکام نے ہفتہ کی رات ایک بھارتی جوڑے کو واپس انڈیا بھیج دیا، جسے بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے شمالی بنگلہ دیش کی چپسار سرحد پر زبردستی بنگلہ دیش میں دھکیل دیا تھا۔

جوڑے کی شناخت فاجر منڈل اور تسلیمہ منڈل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق انڈیا کے مغربی بنگال کے ضلع ہری ہرپور سے ہے، اس جوڑے کو بی ایس ایف کے ساتھ فلیگ میٹنگ میں تصدیق ہونے کے بعد واپس بھارت کے حوالے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان رینجرز کی کارروائی، سرحد عبور کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کرلیا

بی جی بی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس جوڑے سمیت 23 افراد کو 14 جون کو بنگلہ دیش میں غیر قانونی داخلے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

اس جوڑے نے بتایا کہ وہ بھارتی شہری ہیں اور دعویٰ کیا کہ انہیں محض بنگالی زبان بولنے کی وجہ سے سرحد عبور کرنے پر مجبور کیا گیا۔

بی جی بی حکام نے ان کے دعوؤں کی تصدیق کی اور بی ایس ایف حکام کے ساتھ مل کر ان کی واپسی کا انتظام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس میں بلی کو گھر میں نظر بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان کے انکشافات

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

وزیراعظم کی طرح صدر بھی استثنیٰ سے انکار کرسکتے تھے نہیں چاہیے، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

کالم / تجزیہ

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟