کشمیر کا مسئلہ دوطرفہ نہیں رہا، ٹرمپ کی پیش کش کے بعد مزید اُجاگر ہوگیا: خواجہ آصف

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اب دوطرفہ نہیں رہا، صدر ٹرمپ کی پیش کش کے بعد مزید اُجاگر ہو گیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ٹرمپ کا ظہرانہ ایک بڑا سنگِ میل ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں امریکی صدر ٹرمپ کا ظہرانہ ایک بڑا سنگِ میل ہے، پاک امریکا تعلقات میں ایسی گرم جوشی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات: صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ اور فیصلہ کن صلاحیتوں کو سراہا

انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کا شیڈول پہلے سے طے شدہ تھا۔ اس دورے کے خطے میں اور خطے سے باہر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا گیا۔

ملاقات کے بعد اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھاکہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات باعثِ اعزاز، ایران کشیدگی پر بھی بات ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ

میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملنا ان کے لیے اعزاز ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو چین سے 40 جے 35 لڑاکا طیارے ملنے کی خبر پر خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت اِن خبروں پر پریشان ہورہا ہے تو اُسے پریشان ہونے دیں، کوئی بھی ہتھیارحاصل کرنا ہمارا حق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟