آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور پر فرد جرم کے لیے 2 جولائی کی تاریخ مقرر، وارنٹ گرفتاری منسوخ

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف 2 مختلف مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے آڈیو لیک کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 2 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے تھانہ گولڑہ میں درج آڈیو لیک کیس کی سماعت کی، جہاں علی امین گنڈاپور کے وکیل راجا ظہور الحسن نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل کو پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا

عدالت نے وکیل کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے اور واضح کیاکہ فردِ جرم عائد کرنے کے لیے ملزم کی حاضری ضروری ہے۔ عدالت نے کارروائی کے لیے 2 جولائی کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

شراب و اسلحہ کیس میں بھی وارنٹ منسوخ

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تھانہ بارہ کہو میں درج شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ کی عدالت میں پیشی کے بعد مسلسل عدم حاضری پر جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے۔

عدالت نے آئندہ کارروائی کے لیے 342 کے سوالنامے پر جواب طلب کیا، جس پر علی امین گنڈاپور نے یقین دہانی کرائی کہ خیبرپختونخوا بجٹ کے بعد عدالت میں جواب جمع کروا دیا جائے گا۔ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں منظور پشتین کی علی امین گنڈاپور کو پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ان کیسز کی وجہ سے ہمارا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے، پاکستان کا عدالتی نظام جب درست ہوگا، تو ایسے کیسز بھی ختم ہو جائیں گے۔ نظام کی اصلاح کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی