سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتہ پرانی نعش برآمد، شوبز انڈسٹری کا اظہار افسوس

جمعہ 20 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینیئر اور باوقار اداکارہ عائشہ خان کراچی میں انتقال کر گئیں۔ ان کی لاش گلشنِ اقبال میں واقع ان کے فلیٹ سے ملی، جہاں وہ اکیلی رہتی تھیں۔

میڈیا رپورٹ مطابق اہلِ محلہ نے فلیٹ سے شدید بدبو محسوس کی، جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو کر لاش برآمد کی، جو کہ تقریباً ایک ہفتہ پرانی تھی۔

لاش کو پہلے جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں ایدھی فاؤنڈیشن کے سرد خانے میں رکھا گیا۔ اہلِ خانہ نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کی درخواست بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کو شوبز میں کس نے متعارف کروایا؟ اداکارہ کا اہم بیان سامنے آگیا

عائشہ خان کی عمر انتقال کے وقت 77 برس تھی۔ وہ 1948 میں پیدا ہوئیں اور کراچی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1964 میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھا۔

انہوں نے 1960 اور 70 کی دہائی میں کئی مشہور ڈراموں میں کام کیا اور پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان بن گئیں۔ ان کے مقبول ترین ڈراموں میںافشاں، عروسہ، فیملی 93، مہندی، میری گڑیا، نقاب زن اور مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے شامل ہیں۔

عائشہ خان معروف اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔ خالدہ ریاست بھی ماضی کی جانی پہچانی اداکارہ تھیں، جنہوں نے بہت کم عرصے میں شاندار مقام حاصل کیا۔

عائشہ خان کی وفات پر شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی معروف اداکارہ کو اسکن ٹریٹمنٹ کرانا مہنگا پڑگیا

سینیئر اداکار خالد انعم، صبا فیصل، شگفتہ اعجاز اور دیگر فنکاروں نے ان کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ نے کہا کہ عائشہ خان نصف صدی سے زیادہ عرصہ شوبز سے وابستہ رہیں اور ان کی وفات ڈرامہ انڈسٹری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

اداکارہ عائشہ خان کی زندگی اور فنی خدمات ایک روشن باب ہیں، جو آنے والے وقت میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی