نیتن یاہو ایران کے ساتھ جنگ کو اقتدار میں رہنے کے لیے استعمال کررہے ہیں، سابق امریکی صدر بل کلنٹن

ہفتہ 21 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کی خواہش اس لیے رکھتے ہیں تاکہ وہ طویل عرصے تک اقتدار میں رہ سکیں۔

انہوں نے معروف امریکی پروگرام ’دی ڈیلی شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیتن یاہو طویل عرصے سے ایران کے ساتھ جنگ چاہتے ہیں، کیونکہ اسی طریقے سے وہ ہمیشہ اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔ وہ گزشتہ 20 سال کے زیادہ تر عرصے میں اقتدار میں رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ایران-اسرائیل کشیدگی: دونوں ممالک کا کتنا جانی نقصان ہوا ہے؟

کلنٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کریں اور شہریوں کے خلاف جاری قتل و غارت گری کو روکا جائے۔

انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں ہمیں اس تنازعے کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، اور مجھے امید ہے کہ صدر ٹرمپ اس سمت میں قدم اٹھائیں گے۔

بل کلنٹن نے زور دے کر کہاکہ وہ نہیں سمجھتے کہ نیتن یاہو یا ٹرمپ میں سے کوئی بھی مکمل علاقائی جنگ چاہتا ہے، تاہم انہوں نے خطے میں امریکی اتحادیوں کے تحفظ اور دانشمندی سے کام لینے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں مشرقِ وسطیٰ میں اپنے دوستوں کو یہ یقین دلانا ہوگا کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کا تحفظ کریں گے۔ لیکن بغیر اعلان شدہ جنگیں، جن میں عام شہری سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، کوئی حل نہیں۔ وہ لوگ جو صرف ایک پرامن زندگی گزارنا چاہتے ہیں، ان کو اس طرح کی جنگوں میں نشانہ بنانا درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست، ایران نے ٹرمپ کا دعویٰ جھوٹ قرار دیدیا

واضح رہے کہ امریکا اب تک ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعے میں براہ راست شریک نہیں ہوا، تاہم اس نے اسرائیل کو ایرانی میزائلوں سے دفاع میں مدد فراہم کی ہے اور جنگی ساز و سامان بھی مہیا کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ