پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1465 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 1465 روپے اضافے کے بعد 358465 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1256 روپے اضافے کے بعد 307325 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 281724 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر اضافے کے بعد 3369 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے سونےکی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری تھا تاہم اب سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔16 جون کو سونے کی قیمت 700 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 62 ہزار 300 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
17 جون کو فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار روپے گر کر 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے جبکہ 18 جون کو 2 ہزار 245 روپے تنزلی سے سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے ہو گیا تھا۔
19 جون سونے کی قیمت میں 460 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے میں فروخت ہوا تھا۔ جبکہ 20 جون کو فی تولہ قیمت ایک ہزار 595 روپے کمی سے 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہو گئی تھی۔
24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار 465 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 465 روپے ہو گیا۔5 روز بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا اور 21 جون کو