فلم ستارے زمین پر مودی کا پیغام، دھرو راٹھی نے بھارتی سینسر بورڈ کی کلاس لےلی

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ 20 جون 2025 بروز جمعہ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ لیکن ریلیز کے بعد فلم سے زیادہ بھارتی سینسر بورڈ اور مودی کے پیغام پر بات کی جا رہی ہے۔

فلم کی ریلیز سے قبل بھارتی سینسر بورڈ نے عامر خان کی فلم پر کچھ مناظر اور مکالمات پر اعتراض کیا تھا۔ لیکن پھر سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیٹ نے چھان بین کے بعد بغیر کوئی سین کاٹے منظوری دے دی تھی مگر فلم کے آغاز میں وزیراعظم نریندر مودی کا ایک قول شامل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

فلم کے آغاز پر بھارتی وزیراعظم کا قول شامل کیے جانے پر مودی کے سب سے بڑے ناقد معروف یو ٹیوبر دھرو راٹھی نے سوشل میڈیا پر انہیں اور بھارتی سینسر بورڈ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

دھرو راٹھی نے کہا کہ جس فلم کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اس فلم میں زبردستی مودی کو شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ویسے بھی آدھی سے زیادہ ریلیز ہونے والی بھارتی فلموں میں بی جے پی کا پروپیگنڈہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے لیکن انہوں نے سیاست سے پاک فلم کو بھی نہیں چھوڑا۔ یو ٹیوبر نے مودی اور سینسر بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چیز میں پروپیگنڈہ مت کریں ملک کو نارتھ کوریا نہ بنائیں۔

واضح رہے کہ اداکار عامر خان کی نئی فلم ستارے زمین پر نے ریلیز کے پہلے ویک اینڈ پر گھریلو باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھائی، اور تقریباً 60 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ ہدایتکار آر ایس پرسانا کی اس فلم نے جمعہ کو 10.7 کروڑ روپے، ہفتہ کو 20.2 کروڑ روپے، اور اتوار کو 28 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ