سینٹرل جیل گجرات میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی ، بیرکوں کوآگ لگا دی

پیر 23 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران ڈی ایس پی سٹی اور 2 اہلکار زخمی ہوئے، صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے جیل پولیس کی طرف سے شیلنگ کی گئی، قیدیوں نےجیل کے ایک حصے پر قبضہ کر کے اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں نے بیرک میں کپڑے لٹکانے والی کھونٹیاں اتارنے پر ہنگامہ کیا، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے بیرک سے کھونٹیاں اتارنے پر قیدیوں سے جھگڑا ہوا۔

قیدیوں نے بیرکوں میں توڑپھوڑ کی،گوداموں اور بیرکوں کو آگ بھی لگا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم اورپولیس نے ڈسٹرکٹ جیل کو حصار میں لے رکھا ہے، قیدیوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے آر پی او گوجرانوالہ جیل پہنچ گئے نہیں۔

علاوہ ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گجرات جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر گجرات اور آرپی او کو ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ دار قیدیوں کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک روس تعلقات پر اہم ویبینار، شرکا نے دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات اجاگر کر دیے

’پیف‘ اسکولوں کے نتائج سرکاری اداروں سے بہتر ہیں، وزیر تعلیم پنجاب کا اساتذہ کے لیے بڑا اعلان

یورپی یونین کا میٹا کو حریف اے آئی چیٹ بوٹس کے لیے واٹس ایپ کھولنے کا حکم

آبنائے ہرمز میں امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا، امریکا ایران کو لازماً جواب دے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

آزاد کشمیر میں ریاست مخالف ایجنڈا نافذ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، خواجہ آصف نے ایکشن کمیٹی پر واضح کردیا

ویڈیو

پاک روس تعلقات پر اہم ویبینار، شرکا نے دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات اجاگر کر دیے

کالعدم ایکشن کمیٹی بیرونی ایجنڈے پر، سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے، کال بھی لیک ہوگئی

نوابزادہ جمال رئیسانی کا تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟