ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر حملے سے قبل قطر کو آگاہ کر دیا تھا، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

پیر 23 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر میں واقع امریکی العدید ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے سے قبل قطری حکام کو پیشگی طور پر آگاہ کر دیا تھا تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

اخبار کے مطابق ایران کی اس اطلاع کا مقصد قطر کو ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچانا اور خلیجی ملک کو اعتماد میں لینا تھا۔ امریکی ذرائع کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو بھی ایرانی حملے کی پیشگی اطلاع حاصل تھی۔

یہ بھی پڑھیں ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا آغاز کردیا، فوجی آپریشن کو کیا نام دیا گیا ہے؟

ایران کے اس اقدام پر تاحال تہران کی طرف سے باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

قطری وزارتِ خارجہ نے امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اپنے دفاع اور خودمختاری کے لیے ہر ممکن اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

قطری حکام نے مزید بتایا کہ حملے سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت العدید ایئربیس کو خالی کروا لیا گیا تھا، جو کہ ممکنہ تباہی کو روکنے میں معاون ثابت ہوا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایرانی حملوں کو ’آپریشن بشارتِ فتح‘کا نام دیا گیا ہے۔ ایرانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ قطر میں واقع امریکی اڈے پر اتنے ہی میزائل داغے گئے جتنے امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر برسائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں یو اے ای نے فضائی حدود بند کردی، میزبان فخر عالم نے جہاز میں بیٹھے کیا صورتحال دیکھی؟

ایرانی حکام نے یہ بھی واضح کیاکہ حملے کا ہدف صرف امریکی عسکری تنصیبات تھیں، اور اڈہ شہری و رہائشی علاقوں سے دور واقع ہے، اس لیے قطر جیسے دوست اور برادر ملک کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’اسکول میں موٹیویٹ کرتے تھے اب پیزا ڈیلیور کررہے ہو‘، سابق کلاس فیلو کا ڈیلیوری بوائے پر طنز، ویڈیو وائرل

گل پلازہ سانحے کے پیچھے قبضہ مافیا ہوسکتی ہے، فیصل ایدھی نے خدشات کا اظہار کردیا

کیا ’نیو اسٹارٹ‘ کے خاتمے سے نئے ایٹمی خطرات بڑھ جائیں گے؟

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

بنگلہ دیش اقوامِ متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن کا وائس چیئر منتخب

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے