قومی اسمبلی میں جمشید دستی کا پی ٹی آئی قیادت کو سجدہ، اصل بات کیا ہے؟

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سامنے ایوان کے فلور پر ناک رگڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اگلی نشستوں پر بیٹھے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے پاس آئے ان سے کچھ گفتگو کی، اس کے بعد سامنے اسمبلی کے فلور پر بیٹھ گئے اور کئی بار زمین پر ناک سے لکیریں نکالیں۔ پھرہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے کہا کہ جمشید دستی پی ٹی آئی قیادت کے سامنے سجدے کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی نے حیران کُن طور پر اپوزیشن لیڈر عُمر ایوب کے سامنے سجدہ کر دیا۔

آمنہ خان لکھتی ہیں کہ جمشید دستی عمر ایوب اور اسد قیصر کو سجدہ کر رہا ہے۔ یہ عمل اگر عزت میں کیا گیا ہے تو بھی غلط ہے، جہالت ہے اور انتہائی غیر مناسب ہے۔

نجم ولی خان نے لکھا کہ کیا آپ اسے عوامی نمائندہ اور قانون ساز کہہ سکتے ہیں؟ جمشید دستی نے اپنی گفتگو سے ہمیشہ شرمندہ کیا مگر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے سامنے سجدہ؟ یہ کُفر ہے۔

اے وحید مراد نے سوال کیا کہ جمشید دستی نے پہلے قومی اسمبلی کے ایوان میں سجدہ کیا اور پھر کان پکڑے، انہوں نے ایسا کیوں کیا؟

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد جمشید دستی نے اپنی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران  قومی اسمبلی میں اللہ پاک کو سجدہ دیا اور کہا اللہ پاک ملک کو بلاول جیسے حکمرانوں کے شر سے محفوظ فرما۔ ہم ہزار بار توبہ کرتے ہیں۔

جمشید دستی کی وضاحت کے بعد بھی صارفین ان پر تنقید کرتے رہے کسی نے کہا کہ خانہ کعبہ اس طرف نہیں ہے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ صاف نظر آ رہا ہے کہ آپ ناک سے لکیریں نکال رہے تھے سجدہ ایسے نہیں ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

منڈی بہاؤالدین: ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران ہیلتھ ورکر پر تشدد، مقدمہ درج

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی