پاکستان: قطر میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی مذمت، کشیدگی میں کمی کی اپیل

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفتر خارجہ کے ترجمان نے قطر میں امریکی ایئر بیس پر حملے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے اصولوں کی حالیہ خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی اور قطری سفرا سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ترجمان نے بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام فریقین سے تحمل اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہے۔

پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو واحد مؤثر راستہ سمجھتا ہے اور فوری طور پر کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp