اداکار یاسر نواز کے بھائی انتقال کرگئے

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار، پروڈیوسر و اداکار یاسر نواز اور دانش نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے۔

یاسر نواز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گہرے رنج اور غم کے ساتھ یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ ہمارے پیارے اور شفیق بھائی وقار نواز کا انتقال ہوگیا ہے، اللہ ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلخانہ  کو صبر عطا اور حوصلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ مرحوم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ان کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد رحمانیہ مسجد، طارق روڈ کراچی میں ادا کی گئی۔

واضح رہے کہ یاسر نواز ایک شاندار پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔ ان کے قابل ذکر ڈراموں میں دل موم کا دیا، باغی، میرا دل میرا دشمن اور دیگر شامل ہیں۔وہ عظیم اداکار فرید نواز بلوچ مرحوم کے صاحبزادے ہیں اور ان کی شادی ایک انتہائی باصلاحیت ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر سے ہوئی ہے۔

یاسر نواز کے چھوٹے بھائی دانش نواز ایک مزاحیہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ہدایتکار و اسکرپٹ رائٹر بھی ہیں۔ وہ اپنی خوش مزاجی کے سبب شوبز حلقوں کے ساتھ ساتھ مداحوں میں بھی بے انتہا مقبول ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟