غزہ میں امداد حاصل کرنے کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری ، 24 افراد شہید

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ میں امداد حاصل کرنے کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

 متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 24  فلسطینی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ بمباری منگل کی صبح مختلف رہائشی علاقوں اور جنوبی وادی غزہ میں امدادی سامان کے منتظر شہریوں کے اجتماع پر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں خوراک حاصل کرنے کے لیے جمع ہجوم پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 51 فلسطینی شہید

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر کے جنوب میں واقع صبرہ محلے میں ایک مکان پر بمباری کی گئی جس کے ملبے سے 5 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ ریسکیو اور سول ڈیفنس کے عملے نے زخمیوں کو فوری طور پر الشفا میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا۔

نصیرات میں قائم العودہ اسپتال کے طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ اسپتال میں 19 لاشیں اور 146 زخمیوں کو لایا گیا، جن میں اکثریت ان افراد کی تھی جو صلاح الدین اسٹریٹ پر امداد کے حصول کے لیے جمع تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کو مرکزی جنگی محاذ قرار دے دیا، غزہ ثانوی ترجیح بن گیا

رپورٹ کے مطابق 62 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں وسطی غزہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ شدید انسانی بحران سے دوچار ہے۔ اس دوران دسیوں ہزار شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی برادری کی خاموشی اور فوری مداخلت نہ ہونے کے باعث غزہ میں انسانی المیہ مزید سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی