تربیلا ڈیم میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تربیلا ڈیم جھیل میں کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق منگل کے روز تربیلا ڈیم جھیل تمرائی کے مقام سیر کے لیے آنے والے افراد کی کشتی الٹ گئی، کشتی خاوند، بیوی اور ان کے تین بچے ڈوب گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوات: شاہی باغ میں کشتی الٹنے کا حادثہ، 2 خواتین جاں بحق، 3 افراد لاپتا

واقعے کے فورا بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیوی اور 3 بچوں کو جھیل سے نکال لیا گیا ہے، تاہم والد تاحال لاپتا ہے اور اس کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی گہرائی اور کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: وہیل کی زور دار ٹکر سے کشتی الٹ گئی، ایک شخص ہلاک

واقعے نے مقامی افراد کو غمزدہ کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ حکام نے شہریوں کو کشتی رانی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp