حجاج بیت اللہ کی خدمت پر اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس، سعودی عرب کو خراجِ تحسین

منگل 24 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں منعقدہ حجاج کانفرنس میں سعودی عرب کی حجاج کرام کے لیے خدمات کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حجاج کو بے مثال سہولتیں، مکہ مکرمہ میں قائم فیسلٹیشن سینٹر میں 3 ہزار شکایات کا ازالہ

اسلام آباد میں ’حجاج بیت اللہ کی خدمت، سعودی عرب اور پاکستان کا شاندار کردار‘ کے عنوان سے ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام، وفاقی وزرا، اراکینِ پارلیمنٹ اور مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

یہ علمی و فکری نشست جمعیت اہلِ حدیث مرکزیہ کے زیرِ اہتمام اور مجلسِ یکجہتی پاکستان و سعودی عرب کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

کانفرنس کی صدارت ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کی، جبکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی مہمانانِ خصوصی تھے۔

شرکا نے حج 2025 کے مثالی انتظامات پر مملکتِ سعودی عرب کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ سعودی حکومت نے حرمین شریفین کی خدمت جس خلوص، ترتیب اور وسعتِ فکر سے کی ہے، وہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔

تقریب میں پاکستان و سعودی عرب تعلقات کی تاریخی، مذہبی اور روحانی بنیادوں کو اجاگر کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کا باہمی تعلق صرف سیاسی نہیں، بلکہ عقیدہ، تاریخ اور امتِ واحدہ کے تصور پر استوار ہے، جسے مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی جاری، مزید 4995 حجاج کی آمد متوقع

کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں سعودی عرب کی دینی خدمات اور امتِ مسلمہ کے لیے اس کی قیادت کے کردار کو سراہا گیا، اور حج و عمرہ کے شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور حرمین شریفین کے تمام خدمت گزاروں کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا اظہار کیا گیا، پاکستان کی مذہبی قیادت نے سعودی انتظامات کو امتِ مسلمہ کے لیے قابلِ تقلید قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی