فیکٹ چیک: حکومتِ پاکستان نے چپکے سے 1000 روپے کا نیا نوٹ جاری کردیا؟

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اس وقت ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں 1000 روپے کا نیا کرنسی نوٹ دکھایا جا رہا ہے۔ اور یہ بھی دکھایا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 1000 روپے کا یہ نیا کرنسی نوٹ جاری کیا گیا ہے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا ہی پر ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ نوٹ انہوں نے 2024 میں ڈیزائن کیا تھا۔ اور اس ڈیزائن کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 10 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ لوگ اسے ٹک ٹاک پر کافی تیزی سے شیئر کر رہے ہیں۔

1000 کے کرنسی نوٹ کی تصویر جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کیا گیا ہے

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو پر عوام کی جانب سے یہ تشویش پائی جا رہی ہے کہ کیا واقعی یہ نیا کرنسی نوٹ ہے؟

اس حوالے سے جب وی نیوز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس خبر کی مکمل طور پر تردید کی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا جانے والا کرنسی نوٹ بالکل جعلی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، اگر نیا کرنسی نوٹ جاری کیا جاتا تو اس کی باقاعدہ تشہیر کی جاتی، سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز پر اس سے متعلق معلومات فراہم کی جاتیں، اور میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جاتا۔ لہٰذا عوام کو ایسے مواد سے گمراہ ہونے سے بچنا چاہیے۔

اسٹیٹ بینک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور جھوٹی معلومات پر یقین نہ  کیا کریں اور کسی بھی کرنسی نوٹ سے متعلق خبر کی تصدیق صرف اسٹیٹ بینک کے آفیشل ذرائع سے کریں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈٰیا صارف جنہوں نے اس چیز کا دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ نوٹ 2024 میں ڈیزائن کیا تھا، یہ بھی بتایا کہ یہ نوٹ جعلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لیویز فورس کو قانونی طور پر بلوچستان پولیس میں ضم کردیا گیا، سرفراز بگٹی

مجھے اتفاق ہے کہ سب ختم ہو چلا ہے

سپر ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے کل تک کی مہلت

بنگلہ دیش: اسلامی جماعتوں کا انتخابی اتحاد سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بحران کا شکار

صبح 6 بجے ای میل نے ادارے کو پریشان کردیا، ملازم کو بلاکر معافی مانگ لی

ویڈیو

لائیوپختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول فراہم، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟