سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 2 روز سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 300 روپے اضافے کے بعد 354665 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 258 روپے اضافے کے بعد 304068  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 278739  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 03 ڈالر اضافے کے بعد 3330 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ 16 جون کو سونے کی قیمت 700 روپے تنزلی، 17 جون کو فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار روپے اور 19 جون سونے کی قیمت میں 460 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp