پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم

بدھ 25 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ارشد ندیم سمیت 36 کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کیے ہیں، بورڈ کی جانب سے 22 فیڈریشنز کو 6 کروڑ 39 لاکھ کی گرانٹس بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم پر انعامات کی برسات جاری، گورنر پنجاب نے تحفے میں کیا کچھ دیا؟

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں اور مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز کو مالی انعامات اور گرانٹس سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللّٰہ نے شرکت کی۔

تقریب میں مجموعی طور پر 36 کھلاڑیوں میں 82 لاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ 22 کھیلوں کی فیڈریشنز کو مجموعی طور پر 6 کروڑ 39 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔

ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کا انعام، ایتھلیٹکس فیڈریشن کو ایک کروڑ کی گرانٹ

جیولن تھرو میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 20 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا، جب کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کو ایک کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی گئی۔

دیگر فیڈریشنز کو دی جانے والی گرانٹس کی تفصیل

الپائن کلب کو 21 لاکھ روپے، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو 11 لاکھ روپے، باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو 25 لاکھ روپے، ہینڈ بال فیڈریشن کو 50 لاکھ روپے اور جوڈو فیڈریشن کو 10 لاکھ روپے کی گرانٹ دی گئی۔

جوجٹسو فیڈریشن کو 20 لاکھ روپے، کراٹے فیڈریشن کو 30 لاکھ روپے، کبڈی فیڈریشن کو 30 لاکھ روپے، اور تائیکوانڈو فیڈریشن کو 11 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی۔

نیشنل رائفل ایسوسی ایشن اور دیگر اداروں کو امداد

نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کو 20 لاکھ روپے سالانہ گرانٹ کے علاوہ 50 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ بھی دی گئی۔

پاکستان رگبی یونین کو 11 لاکھ روپے، ونٹر اسپورٹس فیڈریشن کو 20 لاکھ روپے، پاکستان اسکواش فیڈریشن کو 50 لاکھ روپے، سوئمنگ فیڈریشن کو 22 لاکھ 50 ہزار روپے، ٹیبل ٹینس فیڈریشن کو 22 لاکھ 50 ہزار روپے اور ٹینس فیڈریشن کو 10 لاکھ روپے دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: غیرمجاز طور پر ‘پاکستان’ کا نام استعمال کرنے پر باڈی بلڈنگ کی تربیت دینے والی تنظیم کو نوٹس جاری

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کو 25 لاکھ روپے، والی بال فیڈریشن کو 50 لاکھ روپے، ریسلنگ فیڈریشن کو 30 لاکھ روپے اور ووشو فیڈریشن کو 10 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی۔

تقریب کا مقصد کھلاڑیوں اور کھیلوں کی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مالی معاونت فراہم کرنا تھا۔ اس اقدام کو کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ حکومت کا یہ تسلسل مستقبل میں مزید بہتر نتائج لائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟