علی امین گنڈاپور فون کرکے کہتے ہیں کہ عمران خان سے ملاقات نہ کروائیں، سینیئر صحافی کا دعویٰ

جمعرات 26 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر صحافی و تجزیہ کار نصر اللہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کئی لوگ  پریس کانفرنس کر کے کہتے ہیں کہ ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہو رہی حالانکہ وہ خود ٹیلی فون کر کے کہتے ہیں کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات رکوا دیں۔

نصر اللہ ملک کا کہنا تھا کہ میں یہ الزام نہیں لگا رہا بلکہ ثبوت کے ساتھ بات کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جس وقت چاہیں عمران خان سے مل سکتے ہیں لیکن وہ نہیں ملتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ خیبرپختونخوا کے اراکین اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈا پور بہت طاقت ور ہے ہم انہیں ناں نہیں کہہ سکتے جس پر علیمہ خان نے کہا کہ اگر بوجھ نہیں اٹھاسکتے تو گھر جائیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو مائنس بانی پی ٹی آئی کی باتیں کر رہے ہیں انہیں عقل نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی