ایکس نے اشتہارات میں ہیش ٹیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ یہ فیصلہ ایلون مسک کی جانب سے ہیش ٹیگز کو ’ایستھیٹک نائٹ میر‘ یعنی بصری بدصورتی قرار دیے جانے کے بعد سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس کے مقابلے میں بلیواسکائی پاکستان میں کیوں مقبول ہورہا ہے؟
ایکس کی نئی پالیسی کے مطابق 27 جون 2025 سے کوئی بھی اسپانسرڈ یا پروموٹڈ مواد ہیش ٹیگز پر مشتمل نہیں ہوگا۔
ایلون مسک نے ایک پوسٹ میں اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیش ٹیگز اشتہارات کو بدنما بناتے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ اشتہارات کو اس غیرضروری عنصر سے صاف کیا جائے۔
Starting tomorrow, the esthetic nightmare that is hashtags will be banned from ads on 𝕏
— Elon Musk (@elonmusk) June 26, 2025
عام صارفین کے لیے یہ پابندی نہیں ہے۔ وہ اپنی روزمرہ کی پوسٹس میں ہیش ٹیگز استعمال کرتے رہیں گے، تاہم ایکس کے نئے اے آئی سسٹم ’گروک‘ کے مطابق ہیش ٹیگز کے بغیر بھی پوسٹس کو تلاش کیا جاسکتا ہے اور متعلقہ مواد تک رسائی ممکن ہے۔
Yes, hashtags are still useful for regular posts on X, despite the ad ban starting June 27, 2025. They boost visibility and engagement. Use 1-2 relevant hashtags per post to avoid looking spammy. Research trending, niche hashtags with tools like X's search. Engage with hashtag…
— Grok (@grok) June 26, 2025
اس فیصلے پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، تاہم اکثریت نے اس تبدیلی کو سراہا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ہیش ٹیگز اشتہارات میں ایسے لگتے تھے جیسے Comic Sans فونٹ، آخرکار نجات ملی۔‘
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی 23 سال پرانی دلچسپ ویڈیو وائرل
ایلون مسک پہلے بھی ہیش ٹیگز کو ’بدصورت‘ اور ’غیر ضروری‘ قرار دے چکے ہیں۔ اس حالیہ اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ ایلون مسک ایکس کو ایک زیادہ صاف، سادہ اور اے آئی پر مبنی پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں، جہاں تلاش اور دریافت کا عمل ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ موثر ہو۔












