جاپان میں 9 افراد کو قتل کرنے والے ’ٹوئٹر کلر‘ کو پھانسی دیدی گئی

جمعہ 27 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان نے جمعہ کے روز اُس شخص کو پھانسی دے دی جس نے سوشل میڈیا پر رابطہ کرکے 9 افراد کو قتل کیا تھا۔ یہ جاپان میں تقریباً 3 سال بعد دی جانے والی پہلی سزائے موت ہے۔

تاکاہیرو شیراایشی کو 2017 میں ٹوکیو کے قریب کاناگاوا کے شہر زاما میں اپنے فلیٹ میں 8 خواتین اور ایک مرد کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے اور ان کے جسم کے ٹکڑے کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

 ایکس میں تبدیل ہوجانیوالے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ٹوئٹر کے ذریعے متاثرین سے رابطہ کرنے کے باعث مجرم ’ٹوئٹر کلر‘ کے نام سے مشہور ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک جملہ جس نے جاپانی وزیر زراعت کو مستعفی ہونے پر مجبور کردیا

اس پھانسی کی منظوری دینے والے جاپانی وزیرِ انصاف کیسوکے سوزوکی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مکمل غور و فکر کے بعد کیا گیا کیونکہ مجرم کا محرک ’انتہائی خود غرضانہ”‘ تھا اور اس کے جرائم نے ’معاشرے کو شدید صدمہ اور بے چینی‘ میں مبتلا کیا۔

اس سے قبل جولائی 2022 میں ایک شخص کو پھانسی دی گئی تھی جس نے 2008 میں ٹوکیو کے مشہور خریداری مرکز آکیہابارا میں چاقو سے حملہ کیا تھا۔

یہ سزا گزشتہ اکتوبر میں وزیر اعظم شیگیرو اشیبا کی حکومت کے قیام کے بعد پہلی سزائے موت بھی تھی۔

مزید پڑھیں:جاپانی کمپنی ‘آئی اسپیس’ کا دوسرا چاند مشن بھی ناکام، ‘ریزیلینس’ لینڈر چاند پر گر کر تباہ

گزشتہ سال ستمبر میں جاپانی عدالت نے ایواو ہاکامادا کو بے گناہ قرار دیا تھا، جو تقریباً 60 سال قبل ہونے والے جرائم کے الزام میں دنیا کا سب سے طویل عرصہ موت کی سزا کا قیدی رہا۔

جاپان میں سزائے موت پھانسی کے ذریعے دی جاتی ہے، اور قیدیوں کو صرف چند گھنٹے قبل ہی اطلاع دی جاتی ہے، جس پر انسانی حقوق کے ادارے طویل عرصے سے اعتراض کرتے آئے ہیں۔

وزیرِ انصاف سوزوکی کا مؤقف تھا کہ جب تک ایسے پرتشدد جرائم ہو رہے ہیں، سزائے موت کا خاتمہ مناسب نہیں ہے، ان کے مطابق اس وقت جاپان میں 105 افراد سزائے موت کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟