قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 29 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ہفتہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 269 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 29 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.89 فیصد رہی۔
اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کئے گئے 421 ٹیسٹوں میں سے 11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 2.61فیصد رہی۔
اسی طرح بہاولپور میں 109 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 2.75 فیصد رہی۔
جب کہ ملتان میں 124 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔