پنجاب اسمبلی میں مریم نواز نے غصے سے دیکھا  تو  ڈپٹی اسپیکر ،وزرا نے اپوزیشن کی طرف دوڑ کیوں لگائی ؟

جمعہ 27 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ایوان میں وارننگ جاری کی گئی کہ اگر اپوزیشن گیلری میں اگر کسی مہمان نے کوئی نعرے بازی کی تو گارڈز انہیں گیلری سے باہر نکال دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی نے 5300 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ایوان میں اس وارننگ کے بعد ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بجٹ مکمل ہونے پر اپنی تقریر شروع کی ،تو اپوزیشن نے ایوان کے اندر  نعرے لگانے شروع کردیے کہ ’کون بچائے گا پاکستان، عمران خان عمران خان‘،  کے نعرے لگانے شروع کردیے، پھر اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے اپنی سیٹوں سے اٹھ کر وزیراعلیٰ مریم نواز کے سامنے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کرنا شروع کردیا ،اپوزیشن نے وزیر اعلی پنجاب کی تقریر کے دوران خوب شور شرابا کیا

جب اپوزیشن نے  مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف نعرے لگانا شروع کیے تو مریم نواز نے غصے سے اپوزیشن کی طرف دیکھا تو ڈپٹی اسپیکر اور وزرا اپوزیشن کی طرف دوڑے اور مخالف نعروں پر اپوزیشن کو چپ کروانے میں لگ گئے ،بات یہاں تک پہنچ گئی کہ ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے اپوزیشن کے رکن اسمبلی رانا  شہباز کے منہ پر ہاتھ رکھ کر انہیں چپ کروانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی رکن پنجاب اسمبلی کی گھڑی کیسے چوری ہوئی؟  

 صوبائی وزیر رانا سکندر، فیصل کھوکھر، چیف ویب رانا ارشد، صہیب بھرت سمیت دیگر وزرا اپوزیشن کو چپ کروانے کی کوشش کرتے رہے ۔ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر چنڑ اور وزراء نے کہا کہ اپوزیشن نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نعرے بازی کی بجائے کوئی اور نعرے لگائے، نواز شریف، مریم نواز چور ہے کہ نعرے لگانے سے گریز کریں ، اس ساری صورتحال کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کو روکنے کی کوشش کی اور کہا بیٹھ کر بات کریں ،یہ کوئی طریقہ نہیں ہے مگر  اپوزیشن نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کو نتائج کی دھمکی کیوں دی؟

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے مسلسل ااحتجاج پر اپوزیشن اراکین کو دھمکی دی کہ اب آپ لوگوں کو اس احتجاج کے سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے، مگر اپوزیشن نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔

اس دوران نماز کا وقفہ ہوا ، وزیراعلیٰ نے دوبارہ تقریر شروع کی تو اپوزیشن نے پھر اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

وزیر اعلی مریم نواز نے اپوزیشن کے احتجاج اور سخت نعروں کے باوجود اپوزیشن کا شکریہ ادا کیا، اس ساری صورتحال پر کل اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان پریس کانفرنس کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ