خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ سوات حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز احمد نے کہا ہے کہ تمام جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں
ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ کے حکم پر انکوائری ٹیم ترتیب دے دی گئی ہے، وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی سانحے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی، اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات بھی ترتیب دے گی۔