لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے درخواست دائر

ہفتہ 6 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے دخواست دائر کی گئی ہے جس میں سابق وزیر اعلی پرویز الہی، گورنر پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پنجاب اسمبلی کو معطل کرنے کی سمری کو کالعدم قرار دے کیوں کہ سابق وزیر اعلی پرویز الہی نے غیر قانونی طور پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھیجی تھی۔

درخواست میں کہا گیا کہ پرویز الہی کو عوامی نمائندگی کے خاتمےکا کوئی اختیار نہیں تھا، اسمبلی کی تحلیل سے پنجاب کے عوام اپنے مینڈیٹ کی نمائندگی سے محروم ہوئے ہیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کیا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اس لیے عدالت پنجاب اسمبلی کی فوری بحالی کے احکامات جاری کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp