سوات میں سیاحوں کی نہیں پی ٹی آئی کے نظام حکومت کی موت ہوئی، عطااللہ تارڑ

ہفتہ 28 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوات میں سیاحوں کی نہیں پی ٹی آئی کے نظام حکومت کی موت ہوئی، یہ لوگ 12 سال میں ریسکیو کا ایک ادارہ نہ بنا سکے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سانحہ سوات پر صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو معطل کیا ہے، حالانکہ معطل تو وزیراعلیٰ کو ہونا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں سانحہ سوات پر اجلاس، سیلاب کے دوران لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اڈیالہ میں بیس کیمپ بنا رکھا ہے، اور وہ اپنے صوبے میں جانے کے بجائے ورک فراہم اڈیالہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سوات مین بچے چیخ و پکار کرتے رہے لیکن کوئی ان کی مدد کو نہ آیا، سیاحوں کے ڈوبنے کے اس واقعے پر پوری قوم دُکھی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ عوام نے وزیراعلیٰ کو خدمت کے لیے ووٹ دیا تھا لیکن ان کو اس سے کوئی غرض ہی نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ لوگ اسلام آباد پر چڑھائی کرکے اہلکاروں کو شہید کرتے ہیں، علی امین کا کام ایسے لوگوں کو ڈنڈے فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے دور میں صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرتے تھے، سوال یہ ہے کہ سوات میں سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کیوں فراہم نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں فضل الرحمان جلد کے پی حکومت کا جنازہ پڑھائیں گے، جے یو آئی کا سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوات میں 15 سیاح دریا میں ڈوب گئے تھے اور کوئی ان کی مدد کو نہیں آیا، جس کے باعث صوبائی حکومت پر تنقید کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp