مقبوضہ مغربی کنارے میں فوجیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں 6 اسرائیلی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے حکام کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کے دوران مغربی کنارے کے مرکزی شہر کف مرّہ کے قریب اسرائیلی شہریوں کے ایک اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے فوجی دستے طلب کیے گئے تھے۔
حکام کے مطابق فورسز کے پہنچنے پر درجنوں اسرائیلی شہریوں نے ان پر پتھر پھینکے اور فوجیوں پر حملہ کیا، ان فوجیوں میں بٹالین کمانڈر بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی فورسز کا رفح میں فلسطینیوں کے کیمپ پر حملہ، 21 افراد شہید
بیان کے مطابق شہریوں نے فوجی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
اسرائیلی فوجیوں نے ردعمل دیتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کیا اور 6 اسرائیلی شہریوں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے اسرائیلی پولیس کے حوالے کیا۔
اسرائیلی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ گرفتار افراد مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی بستیوں کے رہائشی تھے یا نہیں۔