سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایک ’کرپٹ، بدعنوان اور پالیسی کے لحاظ سے نااہل‘ گروہ سے مقابلہ کر رہے ہیں جو امریکا کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’ببی کو چھوڑ دو’، نیتن یاہو کے مقدمے پر امریکی صدر کا سخت ردعمل
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس ملک میں سب سے بڑا ٹیکس اضافہ (68 فیصد)، کھلی سرحدیں، اور کمزور فوج چاہتے ہیں تاکہ امریکا وہ اقدامات نہ کر سکے جو حال ہی میں ایران میں کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ریپبلکنز نے قومی قرض کی حد بڑھانے میں ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا، لیکن جب ریپبلکنز کو ضرورت ہو تو ڈیموکریٹس کبھی ساتھ نہیں دیتے۔
ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی اندرونی اتحاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک گروہ کی طرح ووٹ دیتے ہیں، ان میں ’شو بازی کرنے والے‘ نہیں ہوتے، اور ان کے پاس ایوان اور سینیٹ کے ایسے قواعد ہیں جن سے ان کے لیڈروں کو طاقت ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا صدر ٹرمپ کا بیٹا صدارتی انتخابات لڑسکتا ہے؟ ایرک ٹرمپ نے بتا دیا
انہوں نے کہا کہ ریپبلکنز کو بھی ایسا ہی نظام اپنانا چاہیے، کیونکہ پارٹی کے پاس ’عمدہ لوگ اور زبردست پالیسیاں‘ موجود ہیں، جو ہر الیکشن میں کامیابی دلانے کے لیے کافی ہیں۔