ریاض میں ’ویمن ایمپاورمنٹ سیمینار‘ کا کامیاب انعقاد

اتوار 29 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی سماجی و پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے اسمارٹ ارتکاز کمپنی کے زیر اہتمام ایک مؤثر اور کامیاب ’ویمن ایمپاورمنٹ سیمینار‘ منعقد کیا گیا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی پاکستانی ٹریڈ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین

سیمینار میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین و حضرات، کاروباری شخصیات اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، جب کہ تقریب کی مہمانِ خصوصی سعودی عرب میں تعینات پاکستانی ٹریڈ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین تھیں، جنہوں نے خواتین کی ترقی میں ایسے اقدامات کو نہایت اہم قرار دیا۔

عدنان رفیق احمد کا پیغام: خواتین کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری

اسمارٹ ارتکاز کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جناب عدنان رفیق احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویمن ایمپاورمنٹ ہمارے دور کی سب سے بڑی سماجی اور معاشی ضرورت ہے۔ ہر باصلاحیت اور پرعزم خاتون کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ہمیں خواتین کی ہمت افزائی کے ساتھ ساتھ انہیں ضروری وسائل، رہنمائی اور ایک مضبوط سپورٹ سسٹم مہیا کرنا چاہیے تاکہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بنیں۔

اسکلز، لیڈرشپ اور تجربات کی شراکت

سیمینار میں مقررین نے روزگار کے مواقع اور مہارتوں کے فروغ پر بات کی۔ شرکا کو جدید تقاضوں کے مطابق جاب مارکیٹ میں داخلے اور ترقی کے لیے ضروری اسکلز سے روشناس کرایا گیا۔

خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے معلوماتی اور ترغیبی نشستیں منعقد کی گئیں۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کامیاب خواتین نے اپنی جدوجہد، تجربات اور کامیابیوں کا تفصیل سے احاطہ کیا۔

نیٹ ورکنگ اور اظہارِ خیال کا موقع

سیمینار میں انٹرایکٹو نیٹ ورکنگ سیشن بھی منعقد ہوا جس میں شرکاء کو ایک دوسرے سے جُڑنے، سیکھنے اور آزادانہ اظہارِ خیال کا بھرپور موقع ملا۔ مقررین میں ڈاکٹر شگفتہ زرین، عتیق باجوہ، اقصیٰ بلال، انج. جویریہ اسد اور سلمیٰ شیخ شامل تھیں۔

خراجِ تحسین، اعزازی شیلڈز اور مستقبل کی امیدیں

سیمینار کے اختتامی لمحات میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر عدنان رفیق احمد نے ایک جذباتی اور پُراثر لمحے میں اپنی والدہ کو خراجِ تحسین پیش کیا، جنہیں اُن کی زندگی اور کامیابیوں میں رہنمائی و حوصلہ افزائی کا ذریعہ قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی والدہ کو ایک اعزازی شیلڈ بھی پیش کی، جس پر شرکاء نے دل کھول کر داد دی۔

سیمینار میں شریک تمام معزز اسپیکرز کو بھی اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا تاکہ ان کی قیمتی شرکت، بصیرت افروز گفتگو اور خواتین کی فلاح و ترقی میں کردار کو سراہا جا سکے۔ شرکاء نے اسمارٹ ارتکاز کمپنی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید ایسے پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ہائی نان، خوبصورت ساحلوں اور چائے کے باغات سے بھی آگے اب ایک غیر معمولی فری ٹریڈ زون

’سابق مس انڈیا کو شوہر نے دھمکی دی کہ تمہارا چہرہ بگاڑ دوں گا‘، وکیل کا انکشاف

شنگھائی ایئرپورٹ پر بھارتی خاتون کو زیر حراست رکھے جانے پر انڈیا کا چین سے شدید احتجاج

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا