پروی دیوی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی بستی امان گڑھ کی رہائشی ہیں، جنہوں نے مشکل حالات کو شکست دے کر خود انحصاری کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔
بستی امان گڑھ کے ایک گھر میں ان کے حصے میں ایک چھوٹا سا کمرہ آیا، اور اس کمرے میں پروی دیوی نے اپنی محنت اور جذبے سے ایک چھوٹی سی دکان کا آغاز کیا، جو اب مقامی خواتین کے لیے ایک سہولت مرکز بن چکا ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔