بھارتی کرکٹر شادی کا جھانسہ دے کر 5 برس تک زیادتی کرتا رہا، خاتون کا دعویٰ

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف ایک بھارتی خاتون نے شکایت درج کرائی ہے کہ کرکٹر شادی کا جھانسہ دے کر اسے جسمانی اور پھر ذہنی طور پر ہراساں کرتا رہا۔شکایت کنندہ خاتون کا تعلق بھارتی شہر غازی آباد سے ہے جن کا دعویٰ ہے کہ ان کے اور یش دیال کے درمیان گزشتہ 5 برسوں سے قریبی تعلق تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ یش دیال نے ان سے شادی کا وعدہ کیا، مگر بعد میں نہ صرف وعدہ پورا نہ کیا بلکہ ذہنی اور جسمانی طور پر بھی ہراساں کیا۔ خاتون کو بعد میں یہ بھی معلوم ہوا کہ یش دیال دیگر خواتین سے بھی اسی نوعیت کے تعلقات میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرکٹر پر 11 خواتین سے زیادتی کا الزام

خاتون نے 14 جون کو ویمن پولیس ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی، لیکن کارروائی نہ ہونے پر انہیں ریاستی وزیرِ اعلیٰ کے آن لائن پورٹل پر درخواست دینا پڑی۔

ان کے پاس موجود ثبوتوں میں پیغامات، ویڈیو کالز، تصویریں اور اسکرین شاٹس شامل ہیں۔

خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ یش دیال کے خلاف غیر جانبدرانہ اور فوری تحقیقات کی جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صرف ان کے لیے نہیں بلکہ ان تمام لڑکیوں کے لیے بھی اہم ہے جو ایسے تعلقات کا شکار بنتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری کردیا

یش دیال کا پس منظر

وہ رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB) کی طرف سے آئی پی ایل 2025 میں کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے 15 میچز میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ یش دیال اترپردیش کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کھیلتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے