’تمام معاملات طے‘، ہیرا پھیری 3 میں واپسی کے لیے پریش راول کیسے راضی ہوئے؟

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف کامیڈی فرنچائز ‘ہیرا پھیری 3‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی تھی کیونکہ اداکار پریش راول جنہوں نے فلم میں بابو بھیا کا کردار خوبصورتی سے نبھایا انہوں نےفلم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد مداح مایوس ہو گئے تھے۔

فلم کو اچانک چھوڑنے کے اعلان کے بعد اکشے کمار کی پروڈکشن کمپنی نے انہیں 25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کیا تھا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ پریش نے 30 جنوری کو سوشل میڈیا پر فلم کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا اور 27 مارچ کو باقاعدہ معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔ اس کے بعد کمپنی نے فلم کی تیاری(ٹیزر شوٹ اور ابتدائی سینز) پر بہت خرچ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ہیرا پھیری میں بابو راؤ کا کردار ’گلے کا پھندا‘ ہے، پریش راول نے ایسا کیوں کہا؟

شائقین کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اسٹارز بھی کہتے نظر آئے کہ وہ بابو بھیا کے بغیر ہیرا پھیری کا مزہ نہیں آئے گا۔ اب ہیرا پھیری کے تمام شائقین کے لیے کچھ اچھی خبر ہے کیونکہ پریش راول کا کہنا ہے کہ تمام معاملات حل ہو گئے ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار پریش راول نے کہا کہ جب لوگوں کو کوئی چیز بہت پسند آ رہی ہوتی ہے تو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ناظرین کے لیے ہماری ذمہ داری ہے، کیونکہ آڈیئنس بیٹھی ہے اتنا پیار کرتی ہے، آپ کو چیزوں کو معمولی نہیں لینا چاہیے بلکہ محنت کر کے عوام کو دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب ساتھ میں آ کر محنت کریں اور سب معاملات حل ہو گئے ہیں  پہلے بھی یہ آنے والی تھی لیکن ایک دوسرے کو فائن ٹیون کرنا پڑتا ہے۔ پریش راول کے مطابق ہیرا پھیری 3 جلد آنے والی ہے اور تمام اداکار تخلیقی ہیں پھر چاہے وہ پریادرشن ہوں، اکشے ہوں یا سنیل۔ یہ سب کئی سالوں سے دوست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ان کے بنا مزہ نہیں آئے گا‘، پریش راول کی ہیراپھیری3 سے علیحدگی، جونی لیور نے بھی خاموشی توڑ دی

واضح رہے کہ مداح بے چینی سے ہیرا پھیری 3 میں ان کی واپسی کے منتظر ہیں، جہاں وہ ایک بار پھر اکشے کمار اور سنیل شیٹی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے تصدیق کی ہے کہ کامیڈی فلموں کی مشہور سیریز ہیرا پھیری کی تیسری قسط کی شوٹنگ 2025 کے آخر میں شروع ہوگی۔

فلم ہیرا پھیری (2000) بنائی گئی تھی، مشہور سیریز میں اکشے کمار (راجو)، پاریش راول (بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے) اور سنیل شیٹھی (شیام) کے کردار ناظرین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنا چکے ہیں۔ اس کے سیکوئل پھر ہیرا پھیری نے بھی باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp