اظہر محمود کو مل گئی بڑی ذمہ داری، پی سی بی نے اہم اعلان کردیا

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو پاکستان مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ وہ یہ ذمہ داری اپنے موجودہ معاہدے کی مدت تک سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود، اب ہیڈ کوچ بننے کے خواہشمند

اظہر محمود اس سے قبل قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور ٹیم کی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کے پاس بین الاقوامی کرکٹ اور انگلش کاؤنٹی سرکٹ میں نمایاں تجربہ موجود ہے، جہاں وہ 2 بار کاؤنٹی چیمپئن شپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ رہے۔

مزید پڑھیں: اظہر محمود کوچنگ کے اہل نہیں انہیں فارغ کیا جائے، صلاح الدین صلو

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اظہر محمود کی قیادت میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم نظم و ضبط، کارکردگی اور عالمی سطح پر وقار کے نئے سنگ میل عبور کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp