پنجاب کی نگران حکومت نے مفت آٹا اسکیم کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 6 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی نگران حکومت نے رمضان المبارک کے دوران عوام کے لیے دی گئی مفت آٹا اسکیم کے آڈٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے بعض رہنماؤں کی جانب سے بے بنیاد الزامات کی تحقیقات کے لیے شفاف اور غیر جانبدارانہ آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مالیاتی نظم وضبط کو یقینی بنانے کے لیے آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس اور عالمی شہرت کی حامل نجی آڈٹ فرم کے ذریعے بھی مفت آٹا اسکیم کا آڈٹ کرایا جائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیئرمین نیب کو بھی درخواست کی گئی ہے کہ مفت آٹا اسکیم کی جانچ پڑتال کی جائے تاکہ حقائق کو سامنے لایا جاسکے اور کرپشن کا ارتکاب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ مفت آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے سے زائد کی کرپشن ہو ئی ہے۔

https://twitter.com/farrukhhashmii/status/1652362791523606534?s=20

شاہد خاقان عباسی کے بیان کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مفت آٹا اسکیم میں کرپشن کی باتیں خلاف حقائق ہیں۔ حکومت نے شفافیت کے ساتھ آٹا عوام تک پہنچایا جس کی نگرانی وزیراعظم نے خود کی۔

اس کے بعد شاہد خاقان عباسی نے پھر کہا تھا کہ میں اس الزام کو کسی حکومت سے منسوب نہیں کر رہا بلکہ میرا یہ موقف ہے کہ ہمارا سسٹم ہی کرپٹ ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملکی نظام میں 25 فیصد کرپشن موجود ہے اور اسی حوالہ سے انہوں نے حکومت کی مفت آٹا اسکیم میں کرپشن کا ذکر کیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ وفاقی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو مفت آٹے کی سہولت مہیا کی تھی اور ایک خاندان کو شناختی کارڈ دکھا کر 10 کلو کے 3 آٹے کے تھیلے حاصل کرنے کی اجازت تھی۔

آٹے کی تقسیم کے دوران بد نظمی کے باعث دھکم پیل کی وجہ سے کئی افراد جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے جس کے بعد تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت آٹے کی تقسیم کے لیے کوئی مربوط حکمت عملی بنانے میں ناکام رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی