پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 کے چوتھے میچ میں جاپان کو 79-39 گولز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ میچ جنوبی کوریا کے شہر جیونجو میں واقع ہواسان جمنازیم میں کھیلا گیا۔
پاکستان کی جانب سے لیا رضا شاہ، علیشہ نوید، حلیمہ، سرینا حسین، جاسمین فاروق، فرح رشید، امانی، پریسا، سمیہ احمد اور علینہ نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
میچ کا اسکور:
پہلا کوارٹر: پاکستان 16 – جاپان 9
دوسرا کوارٹر: پاکستان 39 – جاپان 17
تیسرا کوارٹر: پاکستان 60 – جاپان 26
چوتھا کوارٹر: پاکستان 79 – جاپان 39
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آریان، صدر سمین ملک اور سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے قومی ٹیم کو بھاری مارجن سے فتح پر مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں: بھارتی ویزا نہ ملنے پر قومی خواتین نیٹ بال ٹیم ایشین چیمپیئن شپ میں شرکت سے محروم
پاکستان گروپ بی میں شامل ہے اور اب تک کھیلے گئے تمام میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ پاکستان اپنا اگلا میچ کل (منگل، یکم جولائی) کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔
ٹورنامنٹ میں شامل ٹیمیں:
گروپ اے:
ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ، بھارت
گروپ بی:
چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ، سعودی عرب
ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 کا انعقاد 27 جون تا 4 جولائی، ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ہو رہا ہے۔