ٹی 20 کرکٹ: ڈوپلیسی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

پیر 30 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کے بلے باز فاف ڈوپلیسی نے ٹی 20 کرکٹ میں قومی کرکٹر  بابراعظم کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکل وان نے شاہین آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر ٹی20 کھلاڑی قرار دے دیا

میجر لیگ کرکٹ میں فاف ڈو پلیسی نے ایم آئی نیو یارک کے خلاف ٹیکساس سپر کنگز کی جانب سے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں مختلف ریکارڈز بنا لیے۔

 ڈوپلیسی نے اہم میچ میں صرف 53 گیندوں پر 103 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔

لیگ کے رواں سیزن میں ڈوپلیسی نے یہ دوسری سینچری بنائی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے سان فرانسسکو یونی کارنز کے خلاف سینچری داغی تھی۔

اس اننگز کے ساتھ ہی ڈوپلیسی 40 برس کی عمر کے بعد ٹی 20 کی تاریخ میں 2 سینچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ علاوہ ازیں وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے کپتان بھی بن گئے جنہوں نے اب تک مجموعی طور پر 8 سنچریاں اسکور کیں۔

مزید پڑھیے: بابر اعظم بگ بیش لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، سڈنی سکسرز نے کتنے میں خریدا؟

اس فہرست میں پاکستان کے بابراعظم دوسرے نمبر ہیں جنہوں نے کپتان کی حیثیت سے 7 سینچریاں اسکور کیں۔ فہرست میں اب تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے سابق بلے باز مائیکل کلنگر بھی ہیں جو بطور کپتان 7 سینچریاں بنا چکے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی 4 سینچریوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

تیراہ آپریشن: پاکستان کے دہشتگرد مخالف اقدامات کے حقائق عوام کے سامنے

سپریم کورٹ: 40 تولہ حق مہر پر اعتراض، چیف جسٹس کا شوہر کو ادائیگی کا مشورہ

اسلام آباد میں نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر، محسن نقوی کا مجوزہ جگہ کا دورہ

ویڈیو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے